بی جی پی کے حامیوں نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن پر قبضے کے ارادے سے مہم چلائی۔ بی جے پی کے سینکٹروں حامیوں نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔
کارپوریشن کے سامنے تعنیات پولیس اہلکاروں نے جب بی جے پی کے کارکنان کوروکنے کی کوشش کی تو انہوں نے حملہ کردیا۔
پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گیے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان ہوڑہ کارپوریشن میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔ انہوں نے پولیس پریکیڈ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
پولیس نے مزیدبتایا کہ درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔