ETV Bharat / briefs

وزیراعلیٰ ممتابنرجی مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت میں نہیں

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی حمایت میں نہیں ہیں لیکن عوام سے کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

author img

By

Published : May 10, 2021, 4:37 PM IST

Mamta
Mamta

تیسری مرتبہ کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا تاکہ اقتدار میں آنے کے بعد کورونا سے نمٹنا ہی ان واحد ہدف ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی حمایت میں نہیں ہیں لیکن عوام سے کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کررہی ہیں.تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتابنرجی اپنی پہلی میٹنگ میں ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئی اہم فیصلے لئے جن میں منی لاک ڈاؤن اور ریل خدمات کی معطلی شامل ہے۔

راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی کی حکومت میں شامل وزراء کی حلف برداری کے بعد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اپنے عہد کو دوہرایا.انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک اور ریاست کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے.

اس نجات پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل ہی واحد راستہ ہے.وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک دوسرے کی مدد کریں گے یقین پچھلی مرتبہ کی طرح اس بار بھی ہم کورونا سے نجات پا سکتے ہیں.

نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی حمایت میں نہیں ہیں. انہیں معلوم ہے کہ اس سے عام لوگوں کو بہت نقصان ہوسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطلب معیشت کو تباہ کرنا. ہمیں کچھ ایسا کرنا چاہیے کہ لاک ڈاؤن بھی نہ لگے اور کورونا سے نجات پا جائیں.وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ریڈ روڈ پر عید کی نماز نہیں ہوگی. اس سلسلے میں متعلقہ لوگوں سے بات چیت کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ مذہبی تقاریب میں بھیڑ لگانے پر پوری طرح سے پابندی ہے. مذہبی تقریب کے موقع پر زیادہ سے زیادہ 50 جمع ہوسکتے ہیں. اس کے لئے بھی انتظامیہ سے اجازت لینی پڑے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.