چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے آج پی پی ای کٹ پہن کر شاردا اسپتال کا مکمل معائنہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں مختلف وارڈز کا بھی جائزہ لیا۔
انیل کمار سنگھ کے دورہ میں پتہ چلا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے اور صاف صفائی کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے شاردا اسپتال کے ذمہ داروں اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ وقفہ وقفہ سے وارڈز کا دورہ کرتے رہیں تاکہ مریضوں کا بہتر علاج کیا جاسکے۔ انہوں نے اسپتال میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔ دی جائے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے ذریعہ گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مختلف اسپتالوں کے دورہ اور معائنہ کریں۔