ETV Bharat / briefs

دہلی ہائی کورٹ نے مرکز کی سرزنش کی، کہا عدالت آنکھیں نہیں موند سکتی - چیتن شرما

ہائی کورٹ نے دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات اور اس مہلک وبا سے ہونے والی اموات پر مرکزی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ کورٹ آنکھیں موند نہیں سکتا۔

Delhi high court
Delhi Court
author img

By

Published : May 4, 2021, 4:30 PM IST

Updated : May 5, 2021, 7:06 AM IST

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں لوگ مر رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ یہ بیان بازی ہے۔ جسٹس وپن سنگھی نے یہ تبصرہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ اے ایس جی چیتن شرما کے معاملے پر کیا جس میں انہوں نے دہلی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا کہ دہلی میں لوگ مر رہے ہیں۔

دراصل سماعت کے دوران دہلی حکومت کی جانب سے وکیل راہل مہرا نے کہا کہ دہلی میں لوگ مر رہے ہیں۔ اس پر چیتن شرما نے مداخلت کی اور کہا کہ آپ ہر بار کڑوی بات کرتے ہیں۔ اس پر ہائی کورٹ نے مداخلت کی اور کہا کہ آپ اسے کڑوی بات نہ کہیں۔ لوگ مر رہے ہیں، کیا یہ ٹھیک نہیں ہے؟ آپ اندھے ہو سکتے ہیں لیکن عدالت آنکھیں موند نہیں سکتی۔ اس قسم کی زبان استعمال نہ کریں۔

Last Updated : May 5, 2021, 7:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.