بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی نے کہا کہ بنگال سے ممبرپارلیمنٹ ایس ایساہلوالیہ کی قیادت میں تین رکنی ٹیم بنگال کا دورہ کرے گی جس میں ممبر پارلیمنٹ ستیہ پال سنگھ اور بی ڈی رام شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ کچھ ریاستی رہنما بھی دورہ کرنے والی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی وفد پارٹی صدر امیت شاہ جو مرکزی وزیر داخلہ بھی ہیں کو رپورٹ پیش کرے گی۔بھاٹ پارے میں دوافراد کی موت کے بعد آج کولکاتا میں احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ پولس جانبداری سے کام کررہی ہے اور مرنے والوں کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے آج بی جے پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔بی جے پی نے 18سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اس لیے ترنمول کانگریس کے غنڈے پولس کے ساتھ مل کر بی جے پی حامیوں پرحملہ کیا جارہا ہے۔