ETV Bharat / briefs

کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسی بی آ ئی کا چیلنج - شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ

کلکتہ ہائی کورٹ کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کیس میں سابق کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر 22جولائی تک روک لگانے کے فیصلے کو سی بی آئی نے چیلنج کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسی بی آ ئی کا چیلنج
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 3:50 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ کے فیصلے کو سی بی آئی نے چیلنج کیا ہے۔ اس پر 15جولائی کو سماعت ہوگی۔ مئی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی تعطیل بنچ نے راجیو کمار کو درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے ایک مہینے تک گرفتاری پر روک لگادی تھی۔ تاہم عدالت نے راجیو کمار سے کہا تھا کہ وہ سی بی آئی کا سامنا کریں اور کلکتہ چھوڑ کر نہ جائیں اور سی بی آئی کے سامنے اپنا پاسپورٹ سپردکریں۔

فروری میں یہ پورا معاملہ ڈرامائی انداز اختیار کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے سی بی آئی کو کمار سے شیلانگ میں پوچھ تاچھ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سی بی آئی نے 39گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔

سپریم کورٹ نے گرفتار ی پر روک کو ختم کرتے ہوئے راجیو کمار کو کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔سی بی آئی کے سمن کے خلاف راجیو کمار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔

خیال رہے کہ چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد 2013میں ممتا بنرجی نے آئی پی آفیسر راجیو کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ ایس آئی ٹی نے جانچ شروع کردی ہے تاہم 2014میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اس معاملے کی جانچ کی ہدایت دی۔

سی بی آئی کا الزام ہے کہ راجیو کمار کی قیادت والی ایس آئی ٹی نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کئی اہم ثبوت کو تلف اور چھیڑ خانی کی ہے۔ سی بی آئی اس معاملے میں کئی پولس افسران جو ایس آئی ٹی میں شامل تھے سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.