ETV Bharat / briefs

ختمِ بخاری شریف کا پروگرام - maulan khizar ahmad shah masoodi

اترپردیش کے ضلع سہارنپور دیوبند میں شب برأت کے موقع پر جامعہ امام محمد انور شاہ میں ختم بخاری شریف کی شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

تقریب تکمیل بخاری شریف
author img

By

Published : Apr 21, 2019, 5:58 PM IST

اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کی مدارس نے ہمیشہ سچے اور امن پسند انسان پیدا کیے ہیں، اور مدارس ہمیشہ نیک راہ دکھاتے آئے ہیں اور یہاں سے نکلنے والے طلبا علم کی روشنی سے دنیا کو روشن کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

شب برات کے موقع پر طلبا کو بخاری شریف کا آخری درس دیا گیا۔
اس موقع پر مولانا احمد نے کہا کہ قرآن پاک کے بعد سب سے بڑی کتاب بخاری شریف ہے۔
شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اس مبارک رات کو گناہوں سے نجات دلانے والی رات بتایا۔

تقریب تکمیل بخاری شریف
مولانا نے ملک کے موجودہ حالات پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز میں مسلمانوں کو مختلف کسوٹیوں سے گزرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کی ملک میں حکومت بدلنے کے بعد مسلمانوں کو اپنی وطن پرستی کا ثبوت دینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان مخالف تمام طاقتیں اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں، ایسے نازک وقت میں ہمیں ان طاقتوں سے دین کے راستے پر چل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔مولانا کہا کہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے والی طاقتیں مسلمانوں کی مخالفت میں اس قدر مصروف ہو گئی ہیں کہ تمام اچھائی اور برائی کو طاق پر رکھ دیا ہے۔ برما میں مسلمانوں پر ہورہے ظلم اور قتل عام پر افسوس جتاتے ہوئے تمام مسلم ممالک سے متحد ہونے پربھی انہوں نے زور دیا ۔اس موقع پر دارالعلوم وقف کے استاد مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے طلبا سے اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی گزارش کی۔ اخیر میں مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے ملک اور پوری دنیا میں امن و امان اور دنیا بھر میں رہ رہے مسلمانوں کی ترقی کے لئے دعا کی۔

Intro:اینکر

سہارنپور دیوبند علاقے میں شب برات کے موقع پر جامعہ امام محمد انور شاہ مدرسے کے مہتمم اور شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کی مدرسوں نے ہمیشہ سچے اور امن پسند انسان پیدا کیے ہیں اور مدرسہ ہمیشہ نیک راہ دکھاتے آئے ہیں مدرسے سے نکلنے والے طلبہ علم کی روشنی سے دنیا کو سرو بار کرنے کا کام کر رہے ہیں

Body:عید گاہ کے نزدیک جامعہ امام محمد انورشاہ میں شب برات کے موقع پر طلبہ کو بخاری شریف کا آخری عرس دینے کے بعد اپنی کتاب میں مولانا احمد نے فرمایا کی قرآن پاک کے بعد سب سے بڑی کتاب بخاری شریف ہیں شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اس مبارک رات کو گناہوں سے نجات دلانے والی رات بتایا مولانا نے فی الحال کے حالات پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کی فلحال ملک کا مسلمان طرح طرح کی کسوٹیوں سے گزر رہا ہے اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ قربانی دی ہے افسوسناک بات یہ ہے کی ملک میں حکومت بدلنے کے بعد مسلمانوں کو اپنی وطن پرستی کا ثبوت دینا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان کے مخالف تمام طاقتیں اسلام کو بد نام کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں ایسے نازک وقت میں ہمیں ان طاقتوں سے دین کے راستے پر چل کر مقابلہ کرنا چاہیے مولانا نے آگے کہا کی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے نام پر لوگوں کو بہکانے والی سبھی طاقتیں مسلمان کی مخالفت میں اس قدر مصروف ہو گئی ہیں کہ تمام اچھائی برائی کو طاق پر رکھ دیا ہے انہوں نے برما میں ہو رہے مسلمانوں کے قتل عام پر افسوس جتاتے ہوئے سبھی مسلم ممالک سے اس مسئلے پر متحد ہونے کے لیے بھی زور دیا دارالعلوم وقف کے استاد مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے طلبہ سے اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی گزارش کی ادارے کے تعلیمی نظام یہ مفتی وسیع نے بھی اپنی بات طلباء کے سامنے پیش کی جس میں انہوں نے ملک میں امن چین کے لیے دعا بھی کی آخر میں مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے ملک اور پوری دنیا میں امن و امان اور دنیا بھر میں رہ رہے مسلمانوں کی ترقی کے لئے دعا کی

Conclusion:بائٹ01 مولانا احمد خضر شاہ مسعودی مہتمم اور شیخ الحدیث
جامعہ امام محمد انور شاہ

رپورٹ تسلیم قریشی سہارنپور
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.