بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ نے کہاکہ لک گیٹ میں واقع بی جے پی کے دفتر پر بم بازی میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث ہیں۔ مقامی تھانے میں شکایت درج کرنے کے باوجود اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
انہوں نےبیر کپور کمشنر یٹ پرحکمراں جماعت کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پولیس کو تمام جانکاری ہونے کے باوجود اب تک کسی کی گرفتاری عمل نہیں آ ئی ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی کے کارکنان کے گھر پر پھتربازی بھی کی جا رہی ہے۔