ETV Bharat / briefs

ممتا بنرجی پر بی جے پی رہنما کی تنقید

بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال کے لوگوں کو مرکزی حکومت کے مختلف اسکیمز سے دور رکھا ہے، جبکہ یہاں کے غریبوں کے لئے مرکزی حکومت نے کئی اسکیمز جاری کئے ہیں۔

ممتا بنرجی پر بی جے پی رہنما کا تنقید
ممتا بنرجی پر بی جے پی رہنما کا تنقید
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:35 AM IST

Updated : Jan 12, 2021, 10:34 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وہیں دوسری جانب بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد بھی اس بار پر امید ہے کہ انتخابات میں ان کو بڑی کامیابی ملے گی۔

ریاست میں گذشتہ کئی برسوں سے اپنی طاقت میں اصافہ کرنے والی بی جے پی بھی پورے قوت کے ساتھ بنگال کا اقتدار پر قابض ہونے کے لئے سرگرم نظر آرہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے کئی مرکزی رہنما لگاتار بنگال کے دورے کر رہے ہیں۔ اور بنگال کے عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں کولکاتہ کے دورے پر آئے بی جے پی کے مرکزی رہنما جگدمبیکا پال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال کے لوگوں کو مرکزی حکومت کے مختلف اسکیما سے دور رکھا ہے، یہاں کے غریبوں کے لئے مرکزی حکومت نے کئی اسکیمز جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکیمز کو نافذ نہیں کیا ہے وہ چاہے جن دھن یا آیوشمان ہو یا کسان یوجنا ہو ان تمام اسکیمز سے بنگال کے لوگ محروم ہیں۔

ممتا بنرجی صرف خوشامد کی سیاست کرتی ہیں۔ اب ان کو بھی بات سمجھ میں آگئی ہے۔ بنگال کے لوگ ان سے پریشان ہیں۔ اب بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور بنگال کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کو کیا کرنا ہے۔ اس بار بنگال میں بی جے پی کا کمل کھلنا طے ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 10:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.