ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں تیج پرتاپ کے سرکاری رہائش گاہ پر یوم پیدائش کے پیش نظر شہر کے خواجہ سراؤں کو مدعو کیا گای تھا، جہاں کثیر تعداد میں یہ لوگ پہنچے تھے۔
اس موقع پر خواجہ سراؤں نے کہا کہ تیج پرتاپ کو یہ لوگ مبارک باد دینے اور اس خاندان کی سلامتی اور اتحاد کی دعا کرنے آئے ہیں۔
دوسری جانب نوجوان اور طلبہ کی بھی ایک بڑی تعداد تھی، ای ڈی طلبا کے جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ تیج پرتاپ یہ دو بہار کے مستقبل ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج خاندان کی تمام دوریاں ختم ہوجائیں گی، اور تیج پرتاپ ای ڈی کے لیے کام کریں گے۔
خیال رہے کہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو آج تیس برس کے ہوگئے، ان کی یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے والوں کی بھیڑ صبح سے ہی ان کے دو اسٹینڈ روڈ سرکاری بنگلے پر تھی۔
تیج پرتاپ یا دو اپنے سرکاری رہائش گاہ دو اسٹینڈ روڈ پر یوم پیدائش منا رہے ہیں، لیکن اس بار لالو پرساد یادو سمیت گھر کے بڑے لوگ شامل نہیں ہیں تیجسوی یادو نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے، اور ان کے ساتھ کیک بھی کاٹا، جبکہ دیر شام رابڑی دیوی نے تیج پرتاپ کی اس تقریب میں شامل ہوئیں۔