بالی وڈ میں ان دنوں بایو پک فلموں کا چلن زورو پر ہے، ودیا بالن بھی اندرا گاندھی کی بایوپک پر بننے والی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے ہاں کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ودیا بالن اس پروجیکٹ کے لیے سخت محنت کررہی ہیں، شاید اسی لیے وہ کسی اور پروجیکٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہو رہی ہیں۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ودیا اس ویب سیریز کے ساتھ ایک پروڈیوسر کے طور پر ایک نئی شروعات کررہی ہیں، یہ سیریز ساگریکا گھوش کی کتاب 'اندرا، انڈیاز موسٹ پاورفل وومن' پر مبنی ہوگی۔
ودیا اس سلسلے میں بے حد فکر مند ہیں کیونکہ وہ اندرا گاندھی کا کردار کافی وقت سے ادا کرنا چاہتی تھیں، ویب سیریز کے لیے ودیا ٹیم سے روز ملاقات کررہی ہیں، اور وہ اس پورے عمل کا حصہ ہیں، اس سیریز کے لیے کافی وقت بھی دے رہی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ سیریز معیاری ہو۔
ودیا بالن فلم 'مشن منگل' میں بھی نظر آئیں گی، اس فلم میں اکشے کمار تاپسی پنو، سوناکشی سنہا اہم رول میں ہیں،
واضح رہے کہ جگن شکتی فلم کی ہدایت کررہے ہیں۔