ETV Bharat / briefs

'عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے' - پاکستانی پیپلز پارٹی

پاکستانی پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

'عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے'
author img

By

Published : May 8, 2019, 11:36 PM IST

بلاول بھٹو نے بدھ کو نیشنل اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اچانک اسٹیٹ بینک کے گورنر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور وزیر خزانہ کو بدل دیا گیا، کیا یہ فیصلہ کہیں اور لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص کل تک آئی ایم ایف سے مشاہرہ لے رہا تھا اب ہمارے مرکزی بینک کا گورنر بن گیا۔

بھٹو نے کہاکہ وفاقی حکومت کی اہلیت کی وجہ سے ہماری صوبائی حکومتیں دیوالیہ کے کنارے کھڑی ہیں۔ سازش کے تحت سبھی اداروں کے مزدور یونین کو کمزور کیا گیا۔ تجاوزات کے نام پر گھروں کو گرانے کی مہم چلی اور حکومت ابھی تک ایسے سنجیدہ مسائل پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کے اس دور میں حکومت نے غریبوں کو ان کے حالات پر چھوڑ دیا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.