ریاست بہار کی کیمور پولس کو تفتیش کے دوران ایک بڑی کامیابی ملی۔ ایس پی کیمور کی ہدایت پر چلائی جارہی تسکروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں اُتر پردیش سے بہار کی طرف لائی جارہی نشیلی اشیا کوضبط کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ یوپی کے دو تسکروں کو گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی درگاوتی تھانہ علاقے کے بھیڑیا موڑ کے قریب ہوئی۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے درگاوتی پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ ایس پی راکیش کمار کی ہدایت پر پورے تھانہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
جب پولیس خاص طور پر بھیڑیاموڑ کے قریب گاڑیوں کی جانچ کررہی تھی، تبھی ہریانہ نمبر کے ہیرو ہونڈا پیشن پرو HR 26 CW 8859 موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیا، چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 15 کلو گانجا برآمد کیا گیا۔
دوران تفتیش گرفتار اسمگلروں نے اپنا نام چھائور سنگھ ، ولد مرحوم بہاری سنگھ، تھانہ میجا، ضلع الہ آباد، اور دوسرا رام بھون ٹھاکر ولد سرجو ٹھاکر، جوکھائی ، تھانہ کورائو، ضلع الہ آباد ، (یوپی) بتایا۔ ملزمین نے بتایا کہ گانجا 15 کلو کے قریب ہے۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔