ریاست بہو کے میں مانسون کی پہلی بارش نے باشندگان پٹنہ کو جلا دینے والی شدید گرمی سے راحت پہنچی، جس کی وجہ سے موسم بھی سازگار اور خوشگوار ہوگیا۔
مان سون کی پہلی بارش سے آج باشندگان پٹنہ سمیت دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موسم خوشگوار ہوا، اور لوگوں نے چین کی سانس لی۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے نے پٹنہ اور اس کے آس پاس کے لوگوں کا برا حال تھا، لیکن آج صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے۔
تقریباً اس آدھے گھنٹے تک بارش نے کے بعد محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مانسون کی آمد ہو گئی ہے، اب بارش ہوگی، جبکہ دارالحکومت اور آس پاس کے علاقے میں تین ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔