ETV Bharat / briefs

پٹنہ صاحب کا اس بار 'صاحب' کون ہوگا؟ - پٹنہ صاحب کا اس بار 'صاحب' کون ہوگا؟

بہار کے ہائل پروفائل پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقے پر ملک بھر کی نظر ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔

متعلقہ فوٹو
author img

By

Published : May 18, 2019, 9:13 PM IST

اپنے بے باک انداز کے لیے معروف بالی وڈ کے اداکار شتروگھن سنہا کا فلم کی طرح سیاست کا سفر بھی کامیاب رہا ہے، انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر پٹنہ صاحب سے 2009 اور 2014 میں شاندار جیت درج کی ہے۔

متعلقہ وڈیو

بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی میں ہر معاملے پر بے باکانہ انداز میں رائے پیش کرنے کا خمیازہ شتروگھن سنہا کو بھگتنا پڑا اور ان کا ٹکٹ کاٹ کر مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کو دے دیا گیا۔

پارٹی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے استعفیٰ دے دیا اور ایک بار پھر اپنی باتوں کو دہرایا کہ بی جے پی اب ون مین آرمی اور ٹو مین شو بن کر رہ گئی ہے۔

اس کے بعد شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل ہو گئے۔کانگریس نے نہ صرف انہیں پارٹی کا اسٹار کیمپینر بنایا بلکہ پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقے سے ہی انہیں انتخابی میدان میں بھی اتارا۔

عام انتخابات کے ساتویں یعنی آخری مرحلے میں 19 مئی کو پٹنہ صاحب سیٹ پر پولنگ ہوگی۔

پٹنہ صاحب کے ووٹرز نے یہ واضح طور پر کہا ہے کہ جو ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے گا، اس کو ہی ووٹ دیا جائےگا۔

یہ بات طے ہے کہ پٹنہ صاحب میں شتروگھن سنہا اور روی شنکر پرساد کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے لہذا یہ دلچسپ ہوگا کہ شتروگھن سنہا تیسری بار جیت حاصل کرتے ہیں یا پھر روی شنکر پرساد بی جے پی کے وقار کو بحال رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.