ETV Bharat / briefs

21 گھروں میں چوری

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں جرائم کی شرح میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

21 گھروں میں چوری21 گھروں میں چوری
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 5:13 AM IST

ایک ہی شب میں 21 مقامات پر نامعلوم چوروں کے ذریعہ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری ہوجانے کے سبب شہریوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔علاقے میں زبردست خوف ہراس کا ماحول ہے۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھیونڈی نظام پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں محسن عبدالشیخ،نبیل بھرمال،روفی ڈھولے،ضمیر قاضی،جلیس رئیس،محمدعلی رکشا والا،حمیدا انصاری،بندے مسالے والے اور دیگر 21 افراد کے گھروں ایک ہی رات میں ہوئی چوریوں میں تقریباً لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت نقد رقم چوری ہوئی ہے۔

21 گھروں میں چوری

جن گھروں میں چوری ہوئی وہ چھٹیاں منانے اجمیر،مہابلیشورودیگر مقامات پر گئے ہوئے تھے۔گھر لوٹنے پر گھر کا دروازہ کی کنڈی کھلی دیکھ کرگھر کا سامان بکھرا ہونے کے سبب وہ پریشان ہوگئے۔

ان دنوں شہر میں تیزی سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔نابالغ بچوں کا اغواء،عصمت دری،چوری،ڈکیتی،گاڑیوں کی چوری اور رہزنی کے واقعات اپنے شباب پر ہے۔اسی کے ساتھ شاطر ملزمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب شہرمیں خوف کا ماحول ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جھونپڑپٹی علاقہ زیادہ ہونے کے سبب مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔متعدد شہریوں نے نام بتایا کہ شہر میں ہر طرح کے غیرقانونی کام ہورہے ہیں۔مٹکا،کالاپیلا،کچی شراب،کرانہ دکانوں پر کھلے عام انگریزی شراب کی فروخت گانجہ چرس اور ممنوعہ دواؤں کی فروخت سمیت جسم فروشی جیسے کاروبار تیزی سے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بیٹ مارشل پولیس ان کاروبار سے کس طرح انجان بنے ہوئے ہیں؟شہریوں نے کہا کہ اگر بیٹ مارشل اپنا کام ایمانداری سے کریں تو جرائم کی شرح میں کافی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Intro:بھیونڈی:ایک ہی شب 21 گھروں میں چوری

Body:بھیونڈی:ایک ہی شب 21 گھروں میں چوری

Conclusion:بھیونڈی:ایک ہی شب 21 گھروں میں چوری
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.