ETV Bharat / briefs

کانگریسی رہنما کی ممتا بنرجی پر نکتہ چینی

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے ترنمول کے باغی رہنما شبھندو ادھیکاری کی حمایت کی۔

پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 9:32 AM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر تنقید کی جبکہ باغی رہنما شبھندو ادھیکاری کو اہم رہنما قرار دیا۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے بارے سب کچھ واضح ہے جو لوگ ان کی مدد کرتے ہیں۔ وہ ان سے ہی منہ موڑ لیتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ کی پرانی عادت ہے۔ کئی لوگ ان کی زد میں آچکے ہیں۔ کئی لوگ کو پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں.

پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ مشرقی مدنی پور ضلع میں ترنمول کانگریس کی کامیابی کے پیچھے ادھیکاری خاندان ہے. ادھیر رنجن چودھری کے مطابق مدنی پور ضلع میں ادھیکاری خاندان بہت بڑا نام ہے. ان کے بغیر ممتا بنرجی کو مدنی پور ضلع میں کامیابی نہیں ملتی. ترنمول کانگریس کی سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک ایک کرکے اپنے پرانے لوگوں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا رہی ہیں. کیونکہ وہ(ممتا بنرجی) اپنے بھتیجے ابھیشک بنرجی کی حمایت کر رہی ہیں۔ پارٹی میں انہیں اعلی عہدہ سونپنے کی تیاری کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ تجربہ کار رہنما اور ریاستی وزیر شبھندو ادھیکاری کے پارٹی سے الگ تھلگ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ اندرونی اختلاف ہے.
پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
پردیش کانگریس کی ممتا بنرجی پر تنقید
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ شبھندو ادھیکاری مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں گھوم گھوم کر جلسہ و جلوس کر رہے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی اسٹیج پر ممتا بنرجی کی تصویر اور پارٹی کا جھنڈا نظر نہیں آتا ہے.

پردیش کانگریس کے صدر کے مطابق شبھندو ادھیکاری اتنے بڑے رہنما ہیں، ممتابنرجی کی تصویر اور پارٹی کے جھنڈے کے استعمال کے بغیر الیکشن جیت سکتے ہیں.

واضح رہے کہ ریاستی وزیر شبھندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے.

شبھندو ادھیکاری تمام اضلاع میں جلسہ و جلوس کر رہے ہیں .وہ نہ تو ممتا بنرجی کا نام لیتے ہیں اور نہ ہی ترنمول کانگریس کا ذکر کرتے ہیں.

آزاد امیدوار کی حیثیت سے جلسہ و جلوس کرکے لوگوں کو اکٹھا کرلیتے ہیں.

چند روز قبل بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے شبھندو ادھیکاری کو بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی.

اس کے بعد قیاس آرائی ہے کہ وزیر شبھندو ادھیکاری بی جے پی شامل ہونے والے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.