اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت نے میڈیا تبادلے کے میدان میں ایکٹ ایسٹ پالیسی کی توسیع کرتے ہوئے بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے ساتھ قومی ٹیلی ویژن چینلز کو اپنے ڈیجیٹل ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر فراہم کرانے کے الگ الگ معاہدوں پر آج دستخط کئے۔
انہوں نے کہا کہ فری ڈش پر بی ٹی وی ورلڈ اور کے بی ایس ورلڈ چینل کو دیکھا جا سکے گا، جبکہ بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے سرکاری ڈیجیٹل ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر ڈی ڈی انڈیا دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ کئی معاہدوں پر بھی دستخط کرے گا۔
بنگلہ دیش، جنوبی کوریا کے چینلز بھارت میں دیکھے جائیں گے - بی ٹی وی ورلڈ
بھارت میں سرکاری ڈیجیٹل ٹیلی ویژن پلیٹ فارم فری ڈش پر بنگلہ دیشی چینل بی ٹی وی ورلڈ اور جنوبی کوریا کا چینل کے بی ایس ورلڈ دیکھا جا سکے گا جبکہ ان ممالک میں دوردرشن کا بین الاقوامی چینل ڈی ڈی انڈیا نشر کیا جائے گا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت نے میڈیا تبادلے کے میدان میں ایکٹ ایسٹ پالیسی کی توسیع کرتے ہوئے بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے ساتھ قومی ٹیلی ویژن چینلز کو اپنے ڈیجیٹل ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر فراہم کرانے کے الگ الگ معاہدوں پر آج دستخط کئے۔
انہوں نے کہا کہ فری ڈش پر بی ٹی وی ورلڈ اور کے بی ایس ورلڈ چینل کو دیکھا جا سکے گا، جبکہ بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے سرکاری ڈیجیٹل ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر ڈی ڈی انڈیا دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ کئی معاہدوں پر بھی دستخط کرے گا۔
salman
Conclusion: