ETV Bharat / briefs

رمضان کی فضیلت پر سمینار

author img

By

Published : May 15, 2019, 7:30 PM IST

رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے کے سلسلے میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ میں یک روزہ سمینار کا انعقادکیا گیا۔

بانڈی پورہ : رمضان کی فضیلت پر سمینار

سمینار میں کالج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے رمضان المبارک پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ رمضان کا مہینہ ہدایت ہمدردی اور دوسروں کے کام آنے کا درس دیتا ہے۔

بانڈی پورہ : رمضان کی فضیلت پر سمینار

شرکا نے کہا کہ اس مہینے میں یتیموں، محتاجوں، غریبوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
پروگرام کے دوران یتیم فاونڈیشن کی جانب سے تیار کردہ فلم بھی پیش کی گئی۔

سمینار کو منعقد کرنے کے لیے ڈگری کالج بانڈی پورہ جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن بانڈی پورہ کا اشتراک حاصل رہا۔

تقریب میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قدر و قیمت اور شرف و منزلت کے اعتبار سے تمام مہینوں میں ممتاز اور نمایاں ہے۔

اس مہینہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کو سید الشہور (مہینوں کا سردار) کہا گیا ہے ۔ یہ مہینہ قرآنی مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا۔

اسی مہینہ کے آخری عشرہ میں شب قدر بھی ہے۔ اس مہینہ کی عظمت و اہمیت اور قدر و منزلت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس مبارک مہینہ کا دو ماہ قبل ہی سے انتظار کرتے تھے اور اس مہینہ کو پانے کے لیے اللہ تعالی سے دعا کیا کرتے تھے۔

Intro:Body:

insha nabi

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.