متعلقہ وزراء اور ضلع کے ارکان اسمبلی نے ان اسکولز کا افتتاح کیا۔ 2014ء میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایسے 142 اسکولز کھولے گئے۔
موجودہ اسکولز کو ملاکر یہ تعداد بڑھ کر جملہ 261 ہوگئی ہے۔ ان 280 اسکولز میں طلبہ کی تعداد 91 ہزار 680 اور اساتذہ کی تعداد 5335 ہے۔ تعلیمی سال 2019-20ء کے دوران نئے اسکولس کو کھولنے کی ذمہ داری وزراء اور متعلقہ ارکان اسمبلی کو دی گئی تھی۔
ریاست میں اب اقامتی اسکولس کی تعداد بڑھ کر 906 ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں ایسے 15 اسکولس کھولے گئے ہیں۔