مغر بی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگڑتھانہ علاقے میں واقع بانسنتی ہائی وے بوجرہاٹ کے قریب اے ایس آئی نرنجن داس کی قیادت میں ناکہ چیکینگ مہم چل رہی تھی۔چیکینگ کے دوران اے ایس آئی گاڑی والوں سے زبردستی رنگداری وصولی کررہے تھے تبھی بس میں سوارکسی مسافرنے ان کی ویڈیو بنالی جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
اے ایس آ ئی کی ہدایت پر ویڈیوبنانے والے شخص الوکیش منڈل کوگرفتارکرکے تھانے لے جایاگیا۔جہاں انہیں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا گیا۔
باشندوں کاکہناہے کہ جنوبی24 پرگنہ کے بیشترعلاقوں میں ناکہ چیکینگ کے دوران پولیس والے زبردستی وصولی کرتے ہیں۔ مخالفت کرنے پرلوگوں کو گرفتاربھی کرلیاجاتاہے۔