اجلاس کے دوران پبلک سیٹر بنک کو ری کیپیٹلائزیشن زمرہ میں شامل کرنا اور بیمل جالان کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ 8 مئی کو آر بی آئی کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اس مسئلہ پر بات چیت کی جاچکی ہے۔
آج منعقد ہونے والی اجلاس میں بنکوں کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی جس میں فینانس کمیشن کے علاوہ اسٹیٹ بنک آف انڈیا، بنک آف بروڈہ، بنک آف انڈیا، بنک آف مہاراشٹرا، یونین بنک، ایکسس بنک، ایچ ڈی ایف سی بنک، آئی سی آئی سی آئی بنک اور کوٹاک مہندرا بنک کے عہدیدار شرکت کریں گے۔