ETV Bharat / briefs

فوجی افسران کا خط، صدر کے نام: راشٹرپتی بھون کا انکار

اس سے قبل تینوں افواج کے 8 سابق سربراہان سمیت 150 سے زائد فوج کے سینیئر افسران نے صدر رامناتھ کووند کو ایک خط لکھ کر مودی حکومت پر افواج کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور اس پر فوری قدغن لگانے کی اپیل کی۔

فوج کی جانب سے لکھے گئے خط
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 6:15 PM IST

ان اعلی سابق افسران کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں صدر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کریں نیز ایسا پھر نہ ہو اسے یقینی بنائیں۔

مہاراشٹر کے لاتور میں خطاب کرتے پی ایم مودی

انہوں نے سرجیکل اسٹرائک اور ایئراسٹرائک جیسے اہم فوجی کاروائیوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

ان اعلی شخصیات نے 11 اپریل کو صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں فوج کو سیاست میں گھسیٹنے، فوج کے نام کا استعمال کرنے، فوج کے نام پر انتخابی فائدہ اٹھانے اور فوج کے نام پر اپنی پیٹھ تھپتھپانے جیسے معاملوں پر روک لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ بھارتی افواج کو مودی کی فوج کہہ کر استعمال کیا جا رہا ہے جو فوج کی توہین ہے۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا مناسب معلوم پڑتا ہے کہ مہاراشٹر کے لاتور میں وزیراعظم نریندر مودی نے 9 اپریل کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ان جانباز جوانوں کے لیے کریں جنہوں نے پاکستان کے بالا کوٹ میں ایئر اسٹرائک کو انجام دیا۔ جس کے بعد سیاسی گلیارے میں ہلچل پیدا ہو گئی اور وزیراعظم کے اس بیان پر سخت رد عمل آنے شروع ہو گئے۔

لیکن راشٹر پتی بھون نے افواج کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی خط کے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ راشٹرپتی بھون نے صاف طور پر کہا ہے کہ اسے اس طرح کا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

Intro:Body:

Etv News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.