ڈرائیور کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
ڈرائیور کی شناخت ضلع پلوامہ کے میلہ ہرہ علاقہ کے رہنے والے یاور احمد کے طور پر ہوئی ہے، وہ ایک ڈمپر گاڑی کے ڈرائیور ہیں۔
ای ٹی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے یاور احمد نے کہا کہ وہ بٹنگو کے مقام پر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چل رہے تھے تو فوج کی گشتی ٹیم نے انہیں اچانک رکنے کا اشارہ کیا۔
جس کے بعد فوج نے انہیں مبینہ طور زدکوب کیا اور شدید مارپیٹ کی اور گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
اس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں مقامی لوگوں نے ضلع اسپتال منتقل کیا۔ یاور کا مطالبہ ہے کہ فوجی اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔