ETV Bharat / briefs

فوج کے سربراہ جنرل نراونے سرینگر کے دو روزہ دورے پر - جنرل نراونے، دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مُکند نراونے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔

فوج کے سربراہ جنرل نراونے، دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 8:52 PM IST

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مُکند نراونے دورہ روزہ دورہ پر سرینگر پہنچے اور علاقے میں قائم فوجی یونٹس اور فارمیشن کا جائزہ لیا جبکہ فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنرل ناروانے کے ہمراہ ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کارپس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے بھی موجود تھے۔

دورہ کے دوران فوج کے سربراہ کو مقامی کمانڈرز کی جانب سے صورتِحال سے متعلق اہم جانکاری دی اور عسکریت پسندوں کی شناخت اور گرفتار کرنے سے متعلق کئے جارہے اقدامات سے بھی واقف کروایا گیا۔ وہیں مقامی نوجوان کی جانب سے عسکری صفوں میں شامل نہ ہونے کے سلسلہ میں کی جارہی کاروائیوں اور سرنڈر پالیسی کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنرل منوج مُکند نراونے نے خطے میں تعینات فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کسی بھی ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہمیشہ تیار رہنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر فوج کے سربراہ کو چنار کارپس کمانڈر کے لائن آف کنٹرول اور خطے کی صورتحال کے حوالہ سے اہم معلومات فراہم کی گئی۔

جنرل منوج مُکند نراونے نے آج شام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور خطے میں امن کی برقراری و عالمی وبا پر قابو پاننے سے متعلق روڈ میپ پر بھی تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.