ETV Bharat / briefs

میری بیٹی اپنی مرضی سے نقاب پہنتی ہے: اے آر رحمان - undefined

آسکر ایوارڈ یافتہ اور بالی وڈ کے معروف موسیقار و گلوکار نے کہا کہ 'فریڈم ٹو چوز' کا ہر فرد کو حق حاصل ہے۔

میری بیٹی اپنی مرضی سے نقاب پہنتی ہے
author img

By

Published : Feb 8, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Feb 9, 2019, 2:22 PM IST

آسکر ایوارڈ یافتہ اور بالی وڈ کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی نے جب نقاب پہنا تو انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولز کا سامنا کرنا پڑا۔

مشہور موسیقی کار اے آر رحمان ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرول کاسامنا کررہے ہیں۔

undefined

دراصل، رحمان کی فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے گانے کو دس برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، اور اسی تقریب کی ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی نظر آئی تھی جو پوری طرح باپردہ تھیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دنوں اے آر رحمان ٹرولرز کے نشانے پر ہیں۔

تصویر میں اے آر رحمٰن اپنی بیٹی خدیجہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو برقع پہنے ہوئی ہیں، اے آر رحمٰن کے چند مداحوں کو خدیجہ کا برقع پہننا ناگوار گزرا اور انہیں سماجی سائٹ پر ٹرولز کردیا گیا۔

ٹرولنگ کے جواب میں اے آر رحمان نے ایک فوٹو ٹوئٹ کیا اور لکھا، نیتا امبانی کے ساتھ میرے اہل خانہ کی خاص خواتین، خدیجہ ، رحیمہ، سائرہ، ہیش ٹیگ فریڈم ٹو چوز (منتخب کرنے کی آزادی)۔

undefined

اتنا ہی نہیں خدیجہ نے بھی کہا کہ کسی نے بھی انہیں پردہ کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا، ان کے پردہ کرنے سے ان کے والدین کا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ ان کی ذاتی پسند ہے۔

اے آر رحمان نے اپنے جواب میں جو تصویر ٹویٹ کی، اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کی فیملی کی تینوں خواتین نے اپنی مرضی اور آزادی کے مطابق مختلف لباس پہنے ہوئے ہیں، چھوٹی بیٹی رحیمہ اور اہلیہ سائرہ نے نقاب نہیں لیا جبکہ خدیجہ نے اپنی مرضی سے نقاب کو پسند کیا۔

خدیجہ نے ٹرولرز سے کہا کہ 'حقیقت کو جانے بغیر لوگوں نے میرے حوالے سے اپنے فیصلے دینا شروع کردیے، اگر انہیں کوئی کمنٹس دینا تھا تو کم از کم میری رائے لے لیتے'۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان نے سنہ 2009 میں بننے والی فلم سلم ڈاگ ملینیئر پر دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے۔

Intro:Body:

ar rahman getting trolled his daughters wearing burqa

Conclusion:
Last Updated : Feb 9, 2019, 2:22 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.