اے ایم یو اور اس کے تمام سینٹرز میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے ایم یو کے دیگر مرکز ملاپورم، مرشدآباد اور کشن گنج میں تین جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹی رہے گی۔ جبکہ اے ایم یو اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹی 16 مئی سے نو جولائی تک رہیں گی۔
فیکلٹی آف میڈیسن میں استادوں کی گرمی کی چھٹیاں دو مرحلوں، 18 مئی سے 23 جون اور دوسرا مرحلہ 25 جون سے 31 جولائی تک ہوگا۔
جبکہ ایم بی بی ایس طلباء کی چھٹیاں 20جون اور بی ڈی ایم طلبہ کی چھٹیاں 11 جون سے 30 جون تک رہیں گی۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں استادوں کی چھٹیوں کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے 21 جون اور دوسرا مرحلہ 22 جون سے 28 جولائی ہوگا۔ بی یو ایم ایس اور پری طب کے طلبہ کی گرمیوں کی چھٹیاں 21 مئی سے 9 جون تک ہوگی۔