ریاست بھر میں بہ حیثیت مجموعی 1.90کروڑ معائنے تاحال کئے گئے جن میں 16,68,847افراد مثبت پائے گئے ان میں 14,84,487افراد روبہ صحت ہوگئے جن کواسپتالوں سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی اور تاحال 10,738افراد کی اموات ہوئیں۔
تلگو ریاست میں موجودہ طورپر 1,73,622سرگرم معاملات ہیں۔مغربی گوداوری ضلع میں سب سے زیادہ 20افراد کی موت ہوئی جبکہ 13اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ضلع چتوررہا۔وشاکھاپٹنم میں 10،اننت پور میں 9،مشرقی گوداوری میں 9،گنٹور میں 8،کرشنا میں 8،کرنول میں 7،نیلور میں 6،سر یکاکلم میں 5،کڑپہ میں 5اور پرکاشم میں ایک موت ہوئی۔