اسرائیل نے شام کے صوبہ لاذقیہ میں فضائی حملہ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریا نے یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دینے کئے لئے لاذقیہ اور حما صوبوں میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو ایکٹیویٹ کردیا گیا ہے ۔
صنعا نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لاذقیہ میں پلاسٹک مصنوعات کے گودام کو نشانہ بنایا۔
لاذقیہ کی پولیس نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔