اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے یم یو ملازمین کے حالیہ دنوں میں فوت ہونے والوں کے واجبات و فوائد کی ادائیگی ان کے اہل خانہ کو جلد از جلد کیے جانے کی کارروائی تیز کردی ہے۔
رجسٹرار نے اس نوٹس میں اے ایم یو کے سبھی شعبوں و دفاتر کے سربراہوں سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملازمین کے نام، عہدے اور دیگر تفصیلات مع دستاویزات، پینشن و سروس بک سیکشن جلد ازجلد فراہم کریں تاکہ آگے کی کاروائی فوری طور پر کی جا سکے۔
![اے ایم یو : متوفی ملازمین کے واجبات کے فوری ادائیگی کا حکم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/05:59:44:1620649784_up-ali-families-of-deceased-employees-to-get-benefits-at-earliest-03-7206466_10052021170736_1005f_1620646656_923.jpg)