ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شعبہ وائلڈ لائف سائنس کے صدر پروفیسر عفیف اللہ خان کو یونیورسٹی کا نیا پراکٹر بنایا گیا ہے۔
اس کی اطلاع یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحامد آئی پی ایس نے دی۔
خیال رہے کہ یونیورسٹی نے یہ آرڈر پراکٹر پروفیسر محسن خان کے استعفے دینے کے بعد جاری کیا گیا، جبکہ پراکٹر محسن نے استعفے کے اسباب میں اپنی والدہ کی خراب طبیعت کا حوالہ دیا ہے۔
پروفیسر عفیف اللہ خان سے طلبا کو امید ہے کہ وہ یونیورسٹی میں ایک اچھا اور پرامن ماحول کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات کو اور بہتر کرکے یونیورسٹی طلبہ اور یونیورسٹی کی حفاظت کریں گے۔
واضح رہے کہ پروفیسر عفیف اللہ ڈپٹی پراکٹر اور سٹوڈنٹ ویلفیئر کے معاون ڈین بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ عفیف اللہ خان اے ایم یو کے پراکٹر کے عہدے پر دو برس یا اگلے آرڈر تک بنے رہین گے۔
غور طلب رہے کہ عفیف اللہ خان نے اے ایم یو میں سنہ 1989 میں شعبہ وائلڈ لائف سائنس بطور لیکچرر تقرر ہوئے تھے۔