ETV Bharat / briefs

اے ایم یو: پروفیسر رام چندر دسری کے انتقال پر اظہار رنج و غم - پروفیسر رام چندر دسری کے انتقال

پروفیسر رام چندر دسری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1960ء میں ڈاکٹریٹ مکمل کی تھی.

اے ایم یو: پروفیسر رام چندر دسری کے انتقال پر اظہار رنج و غم

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 6:49 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم و نامور سائنسدان پروفیسر رام چند دسری (ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، جی آر ہیریسن اسپیکٹروسکوپی لیب، ایم آئی ٹی، امریکہ) کے انتقال پر یونیورسٹی میں رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر دسری بہت مشہور سائنسدان تھے اور انہیں لیزر سائنس اور بائیو میڈیکل ڈائیگنورسس میں ان کی خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

پروفیسر رام چندر دسری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1960ء میں ڈاکٹریٹ مکمل کی تھی۔ ان کی چار سو سے زائد سائنسی مقالے شائع ہوئے اور ایم آئی ٹی کے سینکڑوں طلبہ کی انہوں نے رہنمائی کی۔ پروفیسر رام چند دسری کی عمر 87 سال تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.