امریکی صدر ٹرمپ ،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ہونے والی تاریخی ملاقات کے سلسلے میں کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے کے دورے پر ہیں۔
ٹرمپ آج سرحدی کوریائی گاؤں پنمونجوم میں کم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے جس جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی شامل ہوں گے۔پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم چوٹی کانفرنس ہوگی۔تینوں لیڈروں کی یہ میٹنگ تاریخی ہوگی۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے میڈیا کے سوالوں پر کہا کہ شمالی کوریا کی سرحد میں داخل ہونے والا پہلا صدر بننے کا فخر حاصل کرنابڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا،’’ایسا ہونا اعزاز کی بات بھی ہے۔‘‘
کم نے بھی ٹویٹر پر امریکی صدر کی ستائش کرتے ہوئے،انہیں’حوصلہ مند اور پرعزم ‘قرار دیا۔
اس سےپہلے ٹرمپ نے کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے(ڈی ایم زیڈ) میں اتوار کے مجوزہ دورے کے دوران کم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے حکمراں سے تعلق اچھے ہوئے ہیں۔