ETV Bharat / briefs

ابھینندن نے پاکستان میں 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے لگائے - indian pilot

ایسی رپورٹ آرہی ہے کہ پاکستان میں پکڑے جانے والے انڈین پائلٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی پستول سے کئی ہوائی فائرنگ کی تھی۔

انڈین پائلٹ ابھینندن وردھمان
author img

By

Published : Mar 1, 2019, 8:53 AM IST

انہوں نے 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے لگائے اور مقامی لوگوں کو گالیاں بھی دی تھیں۔

اتنا ہی نہیں ابھنندن حساس نوعیت کی اپنی دستاویزات کو بھی ضائع کرنے کی کوشش کی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے گاؤں ہوران سے عینی شاہدین سے حاصل ہونے والی تفصیلات ایک انتہائی ڈرامائی صورت حال کی منظر کشی کرتی ہیں، جس میں چند جذباتی نوجوان آدھے کلو میٹر تک ایک مسلح اور تربیت یافتہ فوجی کا پیچھے کرتے ہوئے اس پر قابو پالیتے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے ابھینندن پر پتھر پھینکے اور انہوں نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ابھینندن کا فائٹر طیارہ بدھ کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں نشانہ بن گیا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی کرنا چاہتا ہے۔

undefined

ہوران کے شہری محمد رزاق چوہدری نے کہا کہ 'میں پائلٹ کو زندہ ہی پکڑنا چاہتا تھا، میں نے ان کے پیراشوٹ پر بھارت کا پرچم دیکھ لیا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہ بھارتی ہیں'۔

چوہدری نے کہا کہ انہیں ڈر تھا کہ 'گاؤں والے پائلٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے یا خود ان کا نشانہ بن جائیں گے'۔

'پائلٹ نے اپنے آپ کو پیراشوٹ سے الگ کیا اور بھارت کے حق میں نعرہ بازی کی جس کے جواب میں وہاں موجود لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیے'۔

اس موقع پر پائلٹ نے پستول نکال لیا اور لوگوں کو ڈرانے کے لیے ہوا میں فائرنگ شروع کردی۔

رزاق چوہدری نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں نے طیش میں آ کر پائلٹ پر پتھر پھینکنا شروع کردیا۔

'لڑکے ان کے پیچھے دوڑے اور پھر جب وہ ایک ندی میں گرے تو ایک نوجوان نے، جو میرا بھتیجا ہے، ان کی ٹانگ پر گولی بھی ماری'۔

undefined

رزاق چوہدری کے مطابق پائلٹ نے ان کے بھتیجے کے کہنے پر پستول پھینک دیا اور پھر لوگوں نے انہیں پکڑلیا، تاکہ وہ کوئی اور ہتھیار نہ استعمال کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے اپنی جیب سے کچھ دستاویزات نکالے اور منہ میں ڈال کر ضائع کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں نے ان سے وہ کاغذ چھین کر فوج کے حوالے کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ 'عوام غصے میں تھی اور پائلٹ کو مکے اور تھپڑ مارنے لگے، کچھ لوگوں نے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی، میں نے بھی انہیں روکنے کی کوشش کی، اور کہا کہ اسے فوج کے حوالے کرنا چاہیے'۔

بھارت نے بدھ کو ابتدائی طور پر کہا تھا کہ ان کے سب پائلٹ خیریت سے ہیں، لیکن پھر پاکستان کی حکومت کی طرف سے ایک وڈیو ریلیز کی گئی جس میں ابھینندن کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی اور چہرے پر خون تھا۔

اس کے بعد ایک اور وڈیو میں انہیں چائے پیتے دکھایا گیا اور ان کا چہرہ بھی صاف تھا، ابھینندن نے اس وڈیو میں کہا کہ پاکستانی افسران ان کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آئے ہیں۔

undefined

پاکستان میں قید بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان آج واگہ بارڈر کے ذریعہ بھارت واپس آئیں گے۔
عمران خان گذشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی امید کے تحت جمعہ کے روز پاکستان کی حراست میں موجود ابھینندن وردھمان کو رہا کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گفت و شنید شروع کرنے کے لیے اسے پہلے قدم کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

اطاعلات کے مطابق بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ ونگ کمانڈر جمعہ کو گھر واپس آئیں گے۔

Intro:Body:

abhinandan news 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.