آر جے ڈی رہنما اور امیدوار عبدالباری صدیقی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
دربھنگہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر پانچ سال میں پارلیمانی انتخابات ہوتے ہیں جس میں ہر طبقہ کے لوگ اپنے رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان شاکشی مہاراج نے کہا کہ یہ 2019 کا انتخابات آخری انتخابات ہے سال 2024 میں عام انتخابات نہیں ہونگے اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ان کے اس بیان کی کوئی بھی بی جے پی رہنما نے مزمت نہیں کی، اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی سوچ کیسے ہیں وہ ملک کے قوانین کو الٹ پلٹ کرنا چاہتے ہیں۔
جو کہ ملک کے لئے ایک برا خطرہ لاحق ہے، ملک برے نازک دور سے گزر رہا ہے، مگر عوام سب دیکھ رہے ہیں، ہماری لڑائی مزہبی دہست گردی تنازعہ فیلانے والوں سے ہے دربھنگہ کی عوام اس طرح کے سماجی عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گی ۔