ETV Bharat / briefs

ایران کشیدگی: سعودی کی قطر کو مذاکرات کی دعوت

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تقریباً 2 برس سے جاری سرد تعلقات میں نرمی آنے لگی جس کی مثال سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاس میں قطری امیر کو مدعو کرنا ہے۔

ایران کشیدگی: سعودی کی قطر کو مذاکرات کی دعوت
author img

By

Published : May 28, 2019, 2:10 AM IST

قطر کے مطابق انہیں سعودی عرب کی جانب سے خطے کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں اور عرب لیگ کے اراکین کو 30 مئی کو مکہ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اس میں قطر کو بھی شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

سعودی آئل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں اور متحدہ عرب امارات کے ساحل پر 2 سعودی مال بردار بحری جہازوں کو سبوتاژ کیے جانے کے واقعے کے بعد سعودی فرمانروا کی جانب سے اہم کانفرنس بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ دو آئل پمپنگ اسٹیشنز پر ڈرون حملوں میں ایران ملوث ہے، جس کا دعویٰ یمن کے حوثی باغیوں نے کیا تھا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تميم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الثانی نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو حل کیا جاسکے۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد سرکاری طور پر سعودی عرب کا قطر سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کیا تھا اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔

سعودی عرب اور ان ممالک نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران سے تعلقات استوار کر رکھا ہے تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.