ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کچھ اور دعوے کر رہا ہے جبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ نہ کہیں دوا ہے اور نہ ہی انجیکشن۔ لیکن آن کیمرہ سب کچھ ہے۔ لوگ سی ایم او دفتر کا چکر لگا رہے ہیں۔ اب انجیکشن کے لیے لوگ سی ایم او دیپک اوہری کے پیروں میں گر کر منت سماجت کر رہے ہیں۔
ایسا ہی رونگٹے کھڑے کر دینے والا ایک واقعہ آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون اپنے شوہر کی زندگی کے لیے سی ایم او کے پیروں میں گر گئی۔ اسے کہیں انجیکشن نہیں مل رہے ہیں۔
سی ایم او نے الٹا اس خاتون کو دھمکی دے ڈالی کہ اگر دوبارہ انجیکشن کے لیے یہاں آئی تو جیل بھیجوا دوں گا۔
واضح رہے کہ کویتا نام کی اس خاتون کے شوہر نوئیڈا کے کلاس اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ریمڈیسیویر انجیکشن تلاش کر کے لے آؤ دیگر صورت مریض کا بچنا مشکل ہو گا۔
اس خاتون نے سی ایم او کے پاس پہنچ کر ہاتھ پیر جوڑے لیکن انجیکشن نہیں ملا۔ خاتون کا الزام ہے کہ سی ایم او نے کہا کہ اگر دوبارہ نظر آئی تو جیل بھجوا دیں گے۔