احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں رہنے والے سلیم شیخ نے ووٹنگ کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک دلچسپ انداز میں انڈوں پر کار ونگ کی ہے انہوں نے دو انڈوں میں ایک انڈے پر ووٹ فور انڈیا ہے دوسرے پر ملک کی مختلف پارٹیوں کا نشان اور ان کا نام بھی لکھا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ دینا سب کا حق ہے ووٹ سے ملک کا مستقبل طے ہو سکتا ہے اس لیے ووٹ کرنا بہت ضروری ہے سلیم شیخ آرٹسٹ اگر ہم دوسرے انڈے کی بات کریں تو سلیم شیخ نے دوسرا انڈے پر بہت ہی خوبصورتی سے بھارت کی مختلف پارٹیوں کے نشانات کو بنایا ہے ساتھ ہی ان کے نام بھی لکھے ہیں اس پر سلیم شیخ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کے لوگ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دے دیں لیکن اپنا ووٹ ضرور دیں۔
سلیم شیخ نے اس انڈے کو بنانے کی محنت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے بنانے میں مجھے پانچ دن لگے اس دوران ایک انڈا ٹوٹ بھی گیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسرے انڈے پر اپنا ہنر کا جادو دکھایا۔
شیخ آرٹسٹ سلیم شیخ کے اس انوکھے طریقے نے عوام میں نیا جوش بھردیا ہے اور یہ انوکھے طریقے سے کی جا رہی ووٹ کی اپیل نے نوجوانوں کو خاص متوجہ کیا ہے ۔
پٹھان مسکان نے کہا کہ الیکشن کے دوران لوگ ریلی نکال کر بینرس لگا کر اور کئی طریقوں سے ووٹنگ کے لیے اپیل کرتے ہیں لیکن سلیم شیخ نے انڈوں پر ووٹ فور انڈیا کی اپیل کی جو بےحد نیا طریقہ ہے اسے دیکھ کر ہم جیسے نوجوانوں میں الیکشن کو لے کر جوش و جذبہ بڑھ گیا ہے
سلیم شیخ کا یہ ہنر لوگوں کی تعریف بٹو رہا ہے لوگ اسے کافی پسند بھی کر رہے ہیں ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ 23 اپریل کو گجرات کے لوگ کتنا ووٹنگ کرتے ہیں اور کیسا امیدوار پسند کرتے ہیں