ETV Bharat / briefs

پاکستان: مہنگائی سے عوام بے حال - پاکستان: مہنگائی سے عوام بے حال

اقتصادی تنگی سے دو چار پاکستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں

پاکستان: مہنگائی سے عوام بے حال
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 2:37 PM IST

مئی کے مہینے میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے مئی میں مہنگائی کی سالانہ صارفین افراط زر ایک ماہ قبل کے 8.82 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 9.11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے شماریات کے بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی میں افراط زر کی اوسط شرح 7.19 فیصد رہی۔ 19 مئی میں خردہ قیمت انڈیکس میں مہنگائی 1.43 فیصد اور حساس پرائز انڈیکس 0.78 فیصد اچھل گیا۔

بیورو کے مطابق افراط زر میں اضافہ خاص طور پر ایندھن اور خوردنی اشیا کے سبب ہوا۔

ختم ہوئی مدت میں خوردنی اشیا میں پیاز کی قیمت 77.52 فیصد، تربوز 55.73، ٹماٹر 46.11، نیبو 43.46 اور چینی 26.53 فیصد مہنگی ہو گئی۔

لہسن 49.99، مونگ 33.65، آم 28. 99 اور مٹن کے دام 12.04 فیصد بڑھ گئے۔ دیگر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ایندھن میں گیس کی قیمت میں 85.31 فیصد پٹرول 23.63 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 23.86 فیصد اضافہ ہوا۔ بس کا کرایہ 51.16، بجلی 8.48 اور مکان کے کرایہ میں 6.15 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.