اے ایم یو ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے کامیابی حاصل کرنے والے 4 طلبہ میں محمد جعفر اسسٹنٹ ڈائرکٹر (سماجی بہبود محکمہ) کے عہدے پر، ایم ڈی عطاء الحق بلاک پنچایت افسر اور صدف عالم و ستیندر کمار ریوینو افسر کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔
اے ایم یو ریزیڈینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے چاروں طلبہ کی کامیابی پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی سنجیدہ محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آر سی اے کے نتائج مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے۔
آر سی اے کے ڈائرکٹر پروفیسر عمران سلیم نے کہا ہے کہ طلبہ کی کامیابی کی شرح میں اضافہ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ وبا کے سال ہمارے طلبہ نے سول سروسیز، بہار پی سی ایس، یو پی پی ای ایس، جوڈیشیئل سروسز، ایس ایس سی-سی جی ایل امتحان، جموں و کشمیر پی سی ایس، اترا کھنڈ پی سی ایس اور کمبائنڈ اسٹیٹ انجینیئرنگ سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موک ٹیسٹ اور انٹر ویو کے علاوہ طلبہ کو پینل مباحثوں کے ذریعہ سینئر انتظامیہ افسران سے گفت وشنید کا بھی موقع فراہم کیا جاتا ہے۔