ETV Bharat / briefs

ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 4 افراد ہلاک - ریاست اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرام پور کے مہراج گنج علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹ جانے سے اس پر سوار دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔

ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 4 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 12:06 PM IST

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند مشرا نے کہا کہ اینٹ بھٹہ پر کام کرنے کے بعد کچھ مزدور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی سے گھر لوٹ رہے تھے. مہراج گنج ترائی سے ایک کلومیٹر دور كواپور شاہراہ پر اچانک ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی۔ حادثے میں اس پر سوار 25 سالہ بھارت، ڈیڑھ سالہ نانهو اور ستیش کے علاوہ 25 سالہ ریشم کی موت ہو گئی جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں کل 23 افراد سوار تھے۔ یہ سبھی اینٹ بھٹہ پر کام ختم ہونے کے بعد پیر کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے واپس اپنے گاؤں لوهےپنيا واپس آ رہے تھے۔ كواپور شاہراہ پر یش منرل واٹر پوائنٹ کے پاس ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر جبکہ ایک نےاسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرا نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع کے بعد تمام زخمیوں کوپولیس کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے ہی ضلع کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔

Intro:Body:

neelu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.