کونسلرروبی چٹر جی نے کہاکہ تمام 20 کونسلراس وقت دہلی میں واقع بی جے پی کے ہےڈ کوارٹر میں موجود ہیں۔تمام کونسلراپنی مرضی سے دہلی گئے ہیں۔ ان پر کسی قسم کادباؤ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتابنرجی سے ناخوش نہیں ہیں۔ ان سے ناراض بھی نہیں ہیں۔
کونسلرکے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا جس سے متاثر ہوکربی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مغر بی بنگال میں تبدیلی کاآغاز ہوچکاہے۔ عام آدمی ترنمول کانگریس سے دورہوتا جارہا ہے۔عام لوگوں کی بی جے پی پہلی پسند بن گئی ہے۔
بی جے پی میں شامل ہونے والے کونسلرعام لوگوں کے لیے آزادنہ طور پرکام کرناچاہتے ہیں۔ترنمول کانگریس میں رہ کرایسا ممکن نہیں ہوسکتاہے۔