بھیونڈی پارلیمانی سیٹ سے کل 22 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
مگر آج پرچوں کی جانچ کے دوران الیکشن کمیشن کے افسران نے چار امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو درست نہ پائے جانے پرخارج کردیا ہے۔ جس میں بی جے پی امیدوار رکن پارلیمان کپل پاٹل کے بیٹے دویش پاٹل کے ڈمی بی پرچہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے نام سے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا مگر اے بی فارم نہ ہونے کے سبب انکا پرچہ مسترد کردیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر تین امیدواروں کے پرچوں میں تکنیکی خرابی کے سبب خارج کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
اس پارلیمانی حلقہ سے اب صرف چار مسلم امیدوار چناو میدان رہ گئے ہیں۔ سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر نورالدین انصاری، جن ادھیکار پارٹی سے فیروز احمد شیخ ، بہوجن ریپبلک سوسلشٹ پارٹی ممتاز انصاری ، نوید حسن مومن آزاد کے نام اس فہرست میں شامل ہے۔
مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا کہ پرچہ نامزدگی کون کس امیدوار کی حمایت میں واپس لیتا ہے۔ بھیونڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ دونوں جماعتوں کے علاوہ چھ امیدوار علاقائی و دوسری جماعتوں سے جبکہ 10 آزاد امیدوار اس حلقہ سے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔