ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں تشدد کے باوجود پولنگ جاری - جلپائی گوڑی

مغربی بنگال کے رائے گنج، جلپائی گوڑی اور دارجلنگ میں صبح 7بجے سے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔

مغربی بنگال میں تشدد کے باوجود پولنگ جاری
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 1:22 PM IST

تاہم رائے گنج کے مختلف علاقوں میں پولنگ مراکز پر قبضہ کرنے اور ای وی ایم مشین کے خراب ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

رائے گنج سے سی پی ایم امیدوار محمد سلیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔

چوپڑا میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

رائے گنج لوک سبھا حلقے میں واقع چھاپا علاقے میں بی جے پی نے بوتھ کو جام کرنے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ ترنمول کانگریس نے اس کی تردید کی ہے۔

یہاں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ورکرز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔ پولنگ کے دوران گڑبڑی پیدا کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے گاؤں والوں نے نیشنل ہائی وے 31کو جام کردیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہوا مگر بعد میں پولیس نے ٹریفک کو بحال کر دیا۔

دارجلنگ کے مال بازار میں بی جے پی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ کچھ بوتھز پر ہنگامہ آرائی کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں، ہم نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جلپائی گوڑی میں بھی کئی بوتھز پر ای وی ایم مشین کے خراب ہونے کی شکایت ملی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.