ETV Bharat / bharat

Youm-e-Ashura in Gaya: گیا میں شیعہ برادری کی جانب سے زنجیری ماتم کا جلوس نکالا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

گیا میں شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس انتہائی عقیدت واحترام سے نکالا گیا۔ شہر کی شیعہ مسجد سے زنجیری ماتمی جلوس نکلا اور یہ پنچایتی اکھاڑا ہوتے ہوئے اقبال نگر میں واقع کربلا میں پہنچ کر ختم ہوا۔ ماتم دیکھنے والوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا۔ Youm-e-Ashura in Gaya

گیا میں شیعہ برادری کی جانب سے زنجیری ماتم کا جلوس نکالا گیا

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 5:38 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کی یہ روایت رہی ہے کہ یہاں گیارہ محرم کو شیعہ فرقے کی جانب سے دن میں زنجیری ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں نہ صرف گیا کے لوگ شامل ہوتے ہیں بلکہ ریاست و ملک کے مختلف حصوں سے بھی شیعہ حضرات آتے ہیں۔ ضلع سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ یہ بہار کا بڑا ماتمی جلوس ہوتا ہے اور شہدائے کربلا کی یاد میں نکلنے والے اس جلوس میں مذہب و مسلک سے بالا تر ہوکر مرد و خواتین کی کثیر تعداد شامل ہوتی ہے۔ مرثیہ اور نوحہ خوانی کی صدا سے گیا کی فضا ماتمی و سوگوار ہو جاتی ہے۔Zanjiri matam procession of Shia community in gaya

گیا میں شیعہ برادری کی جانب سے زنجیری ماتم کا جلوس نکالا گیا

مزید پڑھیں:۔ Youm-e-Ashura in india: ملک کی متعدد ریاستوں میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس

اس موقع پر عزادار سید شامل رضوی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں یکم محرم سے مجالس اور جلوس وغیرہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہاں ملک کے دیگر حصوں سے بھی عزادار پہنچتے ہیں۔ جلوس میں ذو الجناح بھی شامل ہوتا ہے، جس کو دیکھنے کے لیے ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی عقیدت مند پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر جلوس کو مختلف مقامات پر روک روک کر شعیہ عالم دین کی جانب سے تقاریر بھی ہوتی ہے۔ مقررین لوگوں کو کربلا کی یاد تازہ کراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کربلا کی یاد دراصل پیغام انسایت کا فروغ ہے۔ کربلا کا واقعہ باطل کے سامنے، حق کے لئے سینہ سپر ہونے کی مثال ہے۔ امام حسین کی قربانی اسلام کی بقا کی ضامن ہے اور پوری انسانیت پر ایک عظیم احسان ہے واضح ہوکہ جلوس آج دیر شام کو کربلا پہنچ کر اختتام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.