ETV Bharat / bharat

ذاکر حسین نے اپنی جیت عام لوگوں کے نام وقف کی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والے ذاکر حسین نے اپنی جیت عام لوگوں کے نام وقف کر دی۔

Zakir Hussain dedicated his victory to the common people
ذاکر حسین نے اپنی جیت عام لوگوں کے نام وقف کی
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 11:36 AM IST

Updated : Oct 6, 2021, 1:13 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت سے اپوزیشن جماعتوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی تینوں سیٹوں پر جیت درج کرنے کے بعد 30 اکتوبر کو ریاست کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔

اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والے ذاکر حسین نے اپنی جیت عام لوگوں کے نام وقف کر دی۔

جنگی پور اسمبلی حلقے سے تقریباً ساڑھے 92 ہزار ووٹوں سے ریکارڈ جیت درج کرنے والے سابق وزیر ذاکر حسین نے کہا کہ عوام نے انہیں جو اتنی بڑی جیت دی ہے اس کے لئے شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

نومنتخب رکن اسمبلی ذاکر حسین اور امرالاسلام 7 اکتوبر کو حلف لیں گے

انہوں نے کہا کہ وہ جنگی پور کے لوگوں کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا بدلہ ضمنی انتخابات میں ریکارڈ جیت کے طور پر مل گیا ہے۔ اس لئے انہوں نے اپنی تاریخی جیت کو عام لوگوں کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو ریاست کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر ریکارڈ جیت ملنے والی ہے۔

واضح رہے کہ جنگی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے اپنے سیاسی حریف جان عالم مشتری کو ساڑھے 92 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.