غازی آباد: انسپکٹر مہاویر سنگھ کے مطابق ملزم کی شناخت 25 سالہ ظہیر کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کا تعلق بہار کے پورنیہ ضلع سے ہے اور وہ ایئربیس کے قریب کچی آبادیوں میں رہتا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں اس کی کوئی مشکوک سرگرمی ظاہر نہیں ہوئی۔ ظہیر ذہنی طور پر معذور ہے۔ اتوار کی صبح وہ ہنڈن ایئربیس کی دیوار پر چڑھ کر اندر جا رہا تھا۔ تب سیکورٹی اہلکاروں کی نظر اس پر پڑی اور اسے پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی فضائیہ کا شاندار ایئر شو
ابتدائی طور پر بھارتی فضائیہ کے انٹیلی جنس ونگ نے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد اسے غازی آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ یہاں بھی LIU-انٹیلی جنس ٹیموں نے ظہیر سے پوچھ گچھ کی۔ ظہیر کے بتائے ہوئے نام اور پتے درست نکلے۔ فی الحال ملزم کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پہلے بھی پکڑے جا چکے ہیں:
20 اگست 2021 کو ایک شخص ہنڈن ایئربیس کی دیوار کود کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کی شناخت کرشنا کمار ہردوئی کے طور پر ہوئی ہے۔ نومبر 2017 میں بھی ایسا ہی ایک شخص دیوار پر چڑھ رہا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس ٹانگ میں گولی مار دی تھی۔