ETV Bharat / bharat

'رام ولاس پاسوان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں نوجوان رہنما' - سیاسی تاریخ میں پاسوان کا الگ مقام

وزیراعظم نریندر مودی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے بانی رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی کے موقع پر اتوارکےروز خط لکھ کر کہا پاسوان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں نوجوان رہنما۔

'رام ولاس پاسوان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں نوجوان رہنما'

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 3:19 AM IST

وزیراعظم مودی نے ایل جے پی بانی کے بیٹے اور بہار کے جموئی سے رکن پارلیمان چراغ پاسوان کو دو صفحے پر مبنی خراج عقیدت پیغام لکھا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور ایل جے پی بانی کی برسی پروگرام اتوار کو دار الحکومت پٹنہ کے شری کرشن پوری واقع رکن پارلیمان پاسوان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ہے ۔ رکن پارلیمان پاسوان نے وزیراعظم کے لکھے خط کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرالمپک میں میڈل جیتے والوں سے وزیراعظم نے ملاقات کی

مودی نے اپنے خط میں لکھاہے کہ ” ملک کے عظیم سپوت بہار کافخر اور سماجی انصاف کی بلند آواز رہے آنجہانی رام ولاس پاسوان کو میں اپنا جذباتی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے لئے بہت ہی اہم دن ہے ۔ میں آج انہیں نہ صر ف اپنے قریبی دوست کے طور پر یاد کررہا ہوں بلکہ بھارتی سیاست میں ان کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے بھی محسوس کررہاہوں ۔ آزاد بھارت کی سیاسی تاریخ میں پاسوان جی کا ہمیشہ اپنا ایک الگ مقام رہا۔ وہ ایک بہت ہی عام درجے سے اٹھ کر اونچائی تک پہنچے ۔“

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.