ETV Bharat / bharat

Wrestlers Protest مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد پہلوانوں نے پندرہ جون تک احتجاج معطل کیا

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی جانب سے برج بھوشن کے خلاف 15 جون تک تحقیقات مکمل کرانے کی تحریری یقین دہانی کے بعد پہلوانوں نے 15 جون تک احتجاج کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
اولمپین بجرنگ پونیا
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 8:22 PM IST

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد پہلوانوں نے پندرہ جون تک احتجاج معطل کیا

نئی دہلی: پہلوانوں کے احتجاج میں ایک اہم پیشرفت میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو اولمپین بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ 5 گھنٹے کی میراتھن میٹنگ کی، جس میں تحریری طور پر یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اس معاملے میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ کے خلاف کیس کی تحقیقات 15 جون تک مکمل کر لی جائے گی۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک نے وزیر کی جانب سے آدھی رات کو ٹویٹ کے ذریعہ مدعو کیے جانے کے بعد بات چیت کے لئے انوراگ ٹھاکر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ میٹنگ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی جس میں پہلوانوں نے وزیر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ میٹنگ کے فوراً بعد پونیا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 15 جون تک احتجاج کو معطل کر دیا ہے لیکن تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ساکشی ملک نے کہا کہ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ دہلی پولیس 28 مئی کو پہلوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لے گی، جس دن انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مقدمے میں چارج شیٹ 15 جون تک داخل کر دی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میٹنگ مثبت رہی اور تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے۔ پونیا اور ساکشی نے مرکزی وزیر سے WFI کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور ایک خاتون سربراہ کی تقرری سمیت پانچ مطالبات کئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ برج بھوشن سنگھ، جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے، یا ان کے خاندان کے افراد تنظیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دیر رات انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کر کے پہلوانوں کو کھلے عام بات چیت کے لیے بلایا تھا۔ گزشتہ رات 12.47 بجے انوراگ ٹھاکر نے پہلوانوں کے ساتھ تعطل کو ختم کرنے کی کوشش میں ٹویٹ کیا تھا، "حکومت پہلوانوں کے ساتھ ان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں نے ایک بار پھر پہلوانوں کو اس کے لیے مدعو کیا ہے۔اس تحریک کی قیادت کرنے والے پہلوانوں میں سے ایک ونیش پھوگاٹ نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ ہریانہ میں اپنے گاؤں بلالی میں تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ بجرنگ، ساکشی اور ونیش پھوگاٹ برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں سے ایک پوکسو (جنسی جرائم سے نابالغوں کے تحفظ) سے متعلق ہے۔ دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتہ برج بھوشن کی گونڈہ میں رہائش گاہ جا کر اس معاملے میں وہاں موجود ملازمین اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی۔ مرکزی حکومت اور پہلوانوں کے درمیان یہ دوسری حالیہ ملاقات ہے۔ پہلوانوں نے گزشتہ ہفتہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.