مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ 'جولائی 2021 میں بھارتی برآمدات 35.17 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے'۔
مزید پڑھیں: سماجوادی پارٹی کے رہنما نے سرسوں کا تیل کیا تقسیم
ان اعداد و شمار پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم 'میک ان انڈیا' کے تحت دنیا کے لیے مینوفیکچرنگ کی جارہی ہے، وزیر اعظم کے خود انحصار بھارت کے وژن کے مطابق بھارتی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے'۔